چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںعبدالغنی کو بازیاب کیا جائے: بزرگ والدین کی اپیل

عبدالغنی کو بازیاب کیا جائے: بزرگ والدین کی اپیل

 

نوشکی (ہمگام نیوز) عبدالغنی ولد رسول بخش کے بزرگ والدین نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو بازیاب کیا جائے۔

عبدالغنی کے بزرگ والدین کے مطابق ان کے بیٹے کو قابض پاکستانی فوج نے 13 مارچ 2019 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے احمدوال نوشکی سے اغواء کیا تھا، جو ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے عبدالغنی ولد رسول بخش خود لیویز فورس کا ایک اہلکار ہے۔

ان کے بزرگ والدین نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوے کہا ہمارے بیٹے عبدالغنی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز