سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںعبدالمجید کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے: لواحقین کی...

عبدالمجید کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے: لواحقین کی اپیل

عبدالمجید کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے: لواحقین کی اپیل

حب (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء عبدالمجید کو بازیاب کیا جائے: لواحقین۔

لواحقین کے مطابق عبدالمجید ولد شہداد سکنہ حب چوکی ساکران کو قابض پاکستانی فوج کے خفیہ ادارو کے اہلکار 30 جولائی 2020 کو رات کے 2 بجے کراچی ابراہیم حیدری میں ایک میل سے جبری طور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

اہلخانہ کا مزید کہنا تھا سادہ لباس پہنے اہلکاروں کے ہمراہ 2 پولیس وردی پہنے شخص بھی موجود تھے جو عبدالمجید کے اغواء میں ملوث تھے۔

لواحقین نے مزید اپیل کرتے ہوے کہا کہ عبدالمجید کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز