یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںعبدوئی میں پاکستانی فورسز پر دو حملوں میں 5 اہلکار ہلاک کیے...

عبدوئی میں پاکستانی فورسز پر دو حملوں میں 5 اہلکار ہلاک کیے ۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل میڈیا چینل پر بیان جاری کرتا ہوئے کہا کہ 29 جون کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ میں زعمران کے علاقے عبدوئی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار موقعے پر ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ مزید برآں رواں ہفتے کے 26 جون کو بروز اتوار سرمچاروں نے عبدوئی میں ایک اور مقام پر فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سرحدی علاقے میں باڑ لگانے میں مصروف تھے، اس حملے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے یہ عہد کرتی ہے کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز