مسلم باغ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق شہید عثمان لالا کے نماز جنازہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جلد ہی شہید عثمان کاکڑ کے قتل کے پس منظر میں قومی بقاء کے لیے بنوں میں پختون قوم کا جرگہ طلب کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہوں گی اگر جرگے نے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا تو ہر گھر ننگ لشکر کے لیے ایک آدمی دے گا اور ہم اپنے مشترکہ دانش اور حکمت کی بنیاد پر پاکستان کا خاتمہ کریں گے۔
انھوں نے کہا شہید عثمان خان کا قتل ایک اشتعال انگیز واقعہ ہے۔ایک شخص اور پھر دوسرے ان کے گھر میں داخل ہوئے اور انھیں انھی کے گھر میں قتل کردیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ میں نے عثمان خان کے قتل کے حوالے سے معلومات اور ثبوت ان کے خاندان کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔
پاکستان کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے کے باوجود انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی با اختیار ادارہ عثمان خان قتل کے حوالے سے تحقیقات کے لیے کہے تو وہ اسے ثبوت پیش کریں گے۔
انھوں نے کہا پہلے ایک شخص عثمان خان کے گھر میں داخل ہوا جب وہ باہر نکلا تو تین لوگ اندر گئے۔ محمود خان اچکزئی کے ان الفاظ کا یہی مطلب نکلتا ہے کہ انھیں قتل کرنے میں چار افراد ملوث ہیں۔
انھوں نے کہا پختونخوا میپ کے جرگے میں پشتون تحفظ موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی جمعیت علمائے اسلام اور دیگر کو مدعو کیا جائے گا۔
شہید عثمان لالا کے جنازے میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما نے بھی شرکت کی۔ انھوں نے کہا محکوم اقوام نے سندھ اور بلوچستان میں شہید عثمان کاکڑ کو خراج عقیدت پیش کیا ہم اس کو تاریخی طور پر یاد رکھیں گے ۔ ہم نے ان محکوم اقوام کی پہلے بھی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔


