بغداد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے دہشت گردی کے ایک سیل کے بعض ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ان پر پانچ روز قبل دارالحکومت بغداد میں خودکش بم دھماکے میں ملوّث ہونے کا شُبہ ہے۔اس بم دھماکے میں تیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مصطفیٰ الکاظمی نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم نے بزدل دہشت گرد سیل کے تمام ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔انھوں نے ہی صدر سٹی میں واقع الوحیلات مارکیٹ میں بم حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور اس کو عملی جامہ پہنایا تھا۔ انھیں آج ایک جج کے روبرو پیش کردیا گیا ہے۔


