بغداد(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں الکاظمیہ کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 20 شہری زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل نے بتایا کہ خصوصی ٹیمیں دھماکے کی نوعیت کے تعین کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔ ایک سیکیورٹی ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بغداد کے کاظمیہ کے علاقے میں واقع ایک مارکیٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹا، جس سے دو شہری ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔