بغداد (پمگام نیوز ) عراق میں بھی سعودی سفارتخانے پر راکٹ حملے ۔ سفارتخانہ پچیس سال بعد جمعے کے دن کھولا گیا تھا ۔ شیخ نمر کی پھانسی کے بعد وقت کے ساتھ تناؤ بڑھنے لگا ۔ بغداد میں سعودی سفارت خانے کی عمارت پر راکٹ حملے کیے گئے ۔ روسی میڈیا کی جاری کردہ فوٹیج میں حملے کے بعد عمارت سے دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ بغداد میں سعودی سفارتخانے کو انیس سو نوے کے بعد جمعے کو کھولا گیا تھا ۔ انیس سو نوے میں صدام حسین کے کویت پر حملے کے بعد سے ریاض اور بغداد کے درمیان تعلقات منقطع ہوگئے تھے ۔