سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںعراق میں بارودی سرنگیں، پانچ سو سے زائد بچے ہلاک یا زخمی

عراق میں بارودی سرنگیں، پانچ سو سے زائد بچے ہلاک یا زخمی

بغداد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق عراق میں بارودی سرنگوں اور نہ پھٹنے والے بموں کا نشانہ بچے بن رہے ہیں۔ سینکڑوں بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ عراق میں گزشتہ پانچ برسوں میں بارودی سرنگوں اور پھینکے جانے کے وقت نہ پھٹنے والے بموں سے کم از کم 519 بچے ہلاک یا زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال یونیسیف نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے، ”متاثر ہونے والے بچوں میں سے 80 فیصد لڑکے ہیں۔‘‘ یونیسیف نے یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے ادارے مائن ایکشن سروس (یو این ایم اے ایس) کے تعاون سے تیار کی ہے اور یہ پیر کی رات جاری کی گئی۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے، ”چائلڈ لیبر کے واقعات کی وجہ سے لڑکے غیر متناسب طور پر متاثر ہوئے ہیں کیوں کہ لڑکے ہی بھیڑ بکریوں کو چرانے یا دھاتیں جمع کرنے کا کام کرتے ہیں۔‘‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ عراق گزشتہ برسوں کے دوران ”کھلے تنازعات کا شکار نہیں ہوا لیکن دھماکہ خیز ہتھیاروں کے اثرات آنے والے برسوں تک دیکھنے میں آتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز