یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںعراق میں بم دھماکہ 8 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

عراق میں بم دھماکہ 8 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

بغداد( ہمگام نیوز ) عراق ایک بم دھماکے نتیجے میں کم از کم 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ بم دھماکا عراق کے شمالی مشرقی شہر کرکوک کے قریب ہوا۔

ذرائع کے مطابق کرکوک سے 20 کلومیٹر دور ایک گاؤں سفارا کے قریب یہ دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس اہلکاروں کا قافلہ مذکورہ مقام سے گزر رہا تھا۔

دھماک کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز