پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںعراق میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کوئی جانی نقصان...

عراق میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بغداد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود فوجی مرکز کو بمبار ڈرون طیارے سے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اذرائع نے بتایا کہ سوموار کی صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اندر موجود فوجی اڈا فضائی ڈیفنس وال پر ایک ڈرون نے دھماکہ خیز مواد گرایا تاہم حملے میں کوئی جانی یا نقصان نہیں ہوا ہے۔

چار روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا تھا کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں جہاں امریکی ٹھیکیدار موجود ہیں پر میزائل حملوں کے نتیجے میں کسی بڑے نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حملوں کے بعد چند ایک افراد کو دم گھٹنے کی شکایت پر طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

ڈرونز نے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وکٹوریہ فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ بغداد ہوائی اڈے کے فوجی حصے میں امریکی افواج کے علاوہ عراقی فورسز اور بین الاقوامی افواج بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز