شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںعزمِ استحکام آپریشن کے تحت بالگتر بھرونٹ میں پاکستانی جبر کا سلسلہ...

عزمِ استحکام آپریشن کے تحت بالگتر بھرونٹ میں پاکستانی جبر کا سلسلہ جاری ہے۔

تربت (ہمگام نیوز) پاکستان کی جانب سے بلوچ نسل کشی کو تیز کرنے کے لئے اعلان کردہ آپریشن عزم استحکام اب کئی علاقوں تک پھیلایا گیا ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق آج دوپہر کے وقت پاکستانی قابض فورسز نے بالگتر بھرونٹ کے علاقے کو گھیرے میں وہاں پر آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

علاقائی زرائع کے مطابق بھرونٹ و گرد و نواح میں فائرنگ اور شیلنگ کی آوازیں وقت فوقتا سنائی دے رہی ہیں یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ مزاحمتی تحریک کے دوران بالگتر کا علاقہ پاکستانی قابض ریاستی آپریشن اور جبر و استبداد کے زد میں رہا ہے۔

وہاں بسنے والے لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان سرمچاروں کے خلاف آپریشن کے نام پر عام لوگوں کو تنگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مزید لوگوں کو اجتماعی سزا کے طور پر اٹھاکر غائب کرنا چاہتی ہے تاکہ لوگ آزادی کے اس تحریک کنارہ کش ہوں۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں حالیہ مزاحمتی تحریک کے کچھ سالوں کے دوران پاکستانی قابض ریاست نے دسیوں ہزار بلوچ نوجوان بزرگ مرد و خواتین کو اغواء کرکے غائب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز