دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںعلی وزیر قوم کے لیے جاؤ اور مڑ کر واپس نہ آنا۔والدہ...

علی وزیر قوم کے لیے جاؤ اور مڑ کر واپس نہ آنا۔والدہ علی وزیر

کراچی(ہمگام نیوز)میں نے علی سے کہا کہ یہ طاقتور لوگ ہیں ان سے مت الجھو تو علی نے کہا کہ میں ان سے خوفزدہ نہیں ہوں۔ جس کے بعد پھر میں نے علی سے کہا کہ جاؤ اور ان کا راستہ روکو اور خیال رکھو کہ پھر پیچھے نہیں ہٹنا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیریستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کی والدہ نے کہا کہ علی وزیر گذشتہ ایک برس سے کراچی کی جیل میں قید ہیں اور ان کی رہائی کے لیے پی ٹی ایم نے کراچی میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔

علی وزیر کی والدہ خوازہ مینا نے بدھ کی شب ان کی رہائی کے لیے دیے جانے والے دھرنے سے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ ’علی وزیر جیل میں ہیں اور وہ اپنی قوم اور وطن کی خاطر جیل میں ہیں۔’

ان کا کہنا تھا کہ ان کی صحت کا مسئلہ ہے اس لیے وہ کراچی نہیں جا سکتی لیکن اگر وہ صحت مند ہوتیں تو اس دھرنے میں سب سے آگے ہوتیں۔

علی وزیر کی والدہ نے کہا کہ ان کے شوہر، دیور اور خاندان کے دیگر افراد نے اس وطن اور قوم کی خاطر قربانی دی ہے اور انہیں اس کا کوئی ملال نہیں اور علی وزیر کی گرفتاری پر بھی وہ خفا نہیں کیونکہ علی وزیر قوم اور ملک کی خاطر قید ہیں۔ انھوں نے تمام پشتونوں سے کہا کہ وہ متحد ہو جائیں صرف علی وزیر کے لیے نہیں بلکہ قوم وطن اور ملک کی ِخاطر اکٹھے ہو جائیں۔

علی وزیر کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ ’علی جب اس تحریک میں شامل ہو رہے تھے اور ہمارے خاندان کے تقریباً 18 افراد مختلف واقعات میں اپنی جانوں کے نذرانے دے چکے تھے تو میں نے علی سے کہا تھا کہ وہ طاقتور لوگ ہیں، تم ان سے مت الجھو۔‘

’لیکن علی نے کہا کہ میں ان سے خوفزدہ نہیں اور نہ ہی پیچھے ہٹوں گا، جس پر میں نے کہا کہ جاؤ تم پھر قوم کے لیے لڑو اور دیکھو پیچھے مڑ کر واپس نہ آنا اور نہ ہی بزدلی کا مظاہرہ کرنا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز