کابل ( ھمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک ریورٹس کے مطابق افغانستان کے سکیورٹی فورسزکی جانب سے جنوب مشرقی صوبہ غزنی میں فضائی حملے میں کم سے کم 26 طالبان جنگجو اور ایک سینئر کمانڈر ملا ہیبت اللہ کو ہلاک کردیا گیا۔
افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے سیکورٹی فورسز کی جانب سے غزنی کے ضلع قراباغ میں فضائی حملہ کیا ,اس نے مزید کہا اس فضائی حملے میں 26 طالبان جنگجو ہلاک کئے گئے ہیں ۔
اب تک طالبان کی جانب سے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔