چهارشنبه, اپریل 2, 2025
Homeخبریںغیر رجسٹرڈ موبائل فونز کو1اپریل سے بلاک کر دیا جائیگا:PTA

غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کو1اپریل سے بلاک کر دیا جائیگا:PTA

کراچی(ہمگام نیوزڈیسک) اطلاع کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کو بلاک کر دیے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، پی ٹی اے نے پاکستان بھر میں موجود تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا۔یکم اپریل سے بلاک کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے موجود تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا۔
کئی ماہ کے بعد پاکستان میں موجود تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے ان موبائل فونز کو بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کو بلاک کر دیے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

PTA کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم اپریل سے تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک کر دیے جائینگے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے نے تمام موبائل اور ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی مطلع کر دیا ہے۔ تاہم دوسری جانب ترجمان پی ٹی اے نے نئے اور استعمال شدہ موبائلز کی درآمد پر پابندی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی موبائل ڈیوائسز کی روک تھام اور بین الاقوامی معیار کے موبائل ڈیوائسز کی درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ منظور شدہ ماڈلز کی فہرست ویب سائٹ پر موجود ہے۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے نئے یا استعمال شدہ موبائلز کی درآمد پر پابندی عائد نہیں کی، منظور شدہ ماڈل درآمد کرنے کے خواہشمند پی ٹی اے کو آن لائن تفصیلات فراہم کر سکتے ہیں، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جی ایس ایم اے موبائل فونز کی ساخت منظور کرنے والی اتھارٹی نہیں ہے، جی ایس ایم اے سے مینوفیکچرز ٹائپ ایلوکیشن کوڈ کیلئے درخواست کی جاتی ہے، ترجمان پی ٹی اے کے مطابق غیر قانونی موبائل ڈیوائسز کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور بین الاقوامی معیار کے موبائل ڈیوائسز درآمد کرنے کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ لائسنس یافتہ سپیکٹرم میں صحت سمیت فریکوئنسی کے مسائل کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، موبائل فون کے منظور شدہ ماڈلز کی فہرست پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز