نصیرآباد(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں فائرنگ کے نتیجے سے دو خواتین جانبحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے منجھو شوری میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کیا جس کے نتیجے سے دو خواتین جانبحق ہوگئے جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
زرائع کے مطابق قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتایا جاتا ہے۔