Homeخبریںفارک باغیوں سے امن معاہدہ، ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ

فارک باغیوں سے امن معاہدہ، ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ

بگوٹا (ہمگام نیوز)کولمبیا نے فارک باغیوں سے امن معاہدہ کرنے کے بارے میں ریفرنڈم کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ بگوٹا حکومت کے مطابق یہ ریفرنڈم رواں برس ستمبر میں کروایا جائے گا۔ کولمبیا کی وزارت نے کہا ہے کہ ہوانا میں فارک باغیوں سے جاری مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ ہوانا میں کولمبیا حکومت اور فارک باغیوں کے مابین امن مذاکرات سن دو ہزار بارہ سے جاری ہیں۔ فارک باغی نصف صدی سے بھی زیادہ عرصے سے بگوٹا حکومت کے خلاف گوریلا لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ابھی تک اس جنگ میں دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Exit mobile version