Homeخبریںفرانس، پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

فرانس، پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

پیرس (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دو کار سواروں کو ہلاک کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈرائیور نے کار پولیس پر چڑھانے کی کوشش کی تھی، گاڑی ٹریفک کی سمت کی مخالف چلائی جارہی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کے اشارے کے باوجود کار سواروں نے گاڑی نہیں روکی جس پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کار کے پیچھے بیٹھا ہوا ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Exit mobile version