یکشنبه, اپریل 27, 2025
Homeخبریںفرانس: ٹرک ڈرائیور نے 84 افراد کو کچل دیا

فرانس: ٹرک ڈرائیور نے 84 افراد کو کچل دیا

 
نیس(ہمگام نیوز) فرانس کے جنوبی شہر نیس میں ایک ڈرائیور نے قومی دن کی تقریبات میں شریک افراد کو ٹرک کے نیچے کچل دیا، جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے فرانس کے وزیر داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ بیسٹائل ڈے کے موقع پر آتش بازی کے مظاہرے کے دوران پیش آیا۔
وزیر داخلہ برنارڈ کیزینیوو کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور نے تقریب میں شریک 84 افراد کو کچل دیا جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم دہشت گردوں کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں، جو ہم پر کسی بھی قیمت اور کسی بھی پر پرتشدد طریقے سے حملہ کرنا چاہتے ہیں۔
حکام کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو ہلاک کردیا، جبکہ ٹرک سے حملہ آور کا شناختی کارڈ بھی ملا ہے تاہم اس کی شناخت کے بارے میں ابھی حمتی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
دوسری جانب فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور 31 سالہ تیونس نژاد فرانسیسی شہری تھا۔اس سے قبل علاقائی صدر کرسٹین اسٹروسی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ٹرک سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا، تاہم اس بارے میں مزید کچھ بتایا نہیں جاسکتا کیونکہ اس واقعے کی تحقیقات کرنا پراسیکیوٹر کا کام ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو سیل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز