Homeخبریںفرانس کا دو ہزار یوکرائنی فوجیوں کو ٹریننگ دینے کا اعلان

فرانس کا دو ہزار یوکرائنی فوجیوں کو ٹریننگ دینے کا اعلان

پیرس (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق دفاع سیبسٹین لیکورنو نے ہفتے کے روز اعلان کر دیا ہے کہ فرانس اپنی سرزمین پر 2000 یوکرائنی فوجیوں کو تربیت دےگا۔ فرانسیسی اخبار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ فوجی کئی ہفتوں تک ہماری یونٹوں میں شامل رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تربیت تین درجات پر مشتمل ہوگی پہلے مرحلے میں جنرل جنگی تربیت، دوسرے مرحلے میں یوکرائنیوں کی درخواست پر مخصوص ضروریات جیسے لاجسٹکس کی تربیت دی جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں فراہم کردہ سامان کے استعمال کی تربیت کو شامل کیا جائے گا لیکورنو نے وضاحت پیش کی کہ ہم یہ کام تنازعہ کا فریق بنے بغیر قانون کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ فرانس یوکرائن کو کروٹل ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا ۔

Exit mobile version