دوشنبه, مې 12, 2025
Homeخبریںفراہ میں مسافر بس سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی، 28 افراد...

فراہ میں مسافر بس سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی، 28 افراد جاں بحق

فراہ (ہمگام نیوز ڈیسک) ہمگام نیوزڈیسک کی موصولہ رپورٹس کے مطابق مغربی افغانستان میں مسافر بس کا سڑک کنارے بم سے ٹکر کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد جانبحق ہوگئے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تشویشناک سطح پر شہری قتل ہورہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے فرا کے ترجمان محب اللہ محب کا کہنا تھا کہ ‘قندھار ہرات ہائی وے پر مسافر بس طالبان کے سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اب تک 28 افراد جانبحق اور 10افراد زخمی ہوگئے’۔فرا کے گورنر کے ترجمان فاروق بارکزئی کا کہنا تھا کہ دھماکے سے متاثرہ تمام افراد عام شہری تھے جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔

انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

طالبان کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔واضع رہے افغانستان میں صدارتی انتخابات کے اعلان کے بعد سے خونریزی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز