برلن (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 26 جون کو International Dy in support of Victims of Torture کے مناسبت سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جرمنی میں تین روزہ کمپین احتجاج اور ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
فری بلوچستان موومنٹ اعلامیہ کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جرمنی کے درالحکومت برلن میں 26 جون سے 28 جون تک چینی سفارتخانے کے سامنے تین روزہ احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، اور 28 جون کے دوپہر ایک ریلی کا اہتمام ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق اس تین روزہ احتجاجی پروگرام میں بلوچستان میں پاکستان کی بدترین تشدد نام نہاد سی پیک کے نام پر آبادیوں پر فوجی یلغار ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ کیے گئے نوجوانوں اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی سمیت بلوچستان میں اجتماعی قبروں کی دریافت اور میڈیا کی بلیک آوٹ سمیت مقبوضہ بلوچستان میں پاکستان کی تمام بلوچ نسل کش پالیسیوں پر یہاں کے عوام میڈیا اور مخلتف اداروں کو اگاہی دیا جائے گا،


