دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ نے لندن میں ڈاوننگ سٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ...

فری بلوچستان موومنٹ نے لندن میں ڈاوننگ سٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

لندن (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ نے 26 مارچ بروز ہفتہ برطانوی وزیراعظم ہاوس کے سامنے پاکستان کی بلوچستان پر قبضة کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور برطانوی عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے۔ بلوچستان کی آزادی کو 4 اگست 1948 ایک تین فریقی معاہدے کے تحت برطانیہ اور پاکستان نے تسلیم کیا تھا اور برطانیہ پہلے سے بلوچستان کے ساتھ 1854 میں ایک دفاعی معاہدے کے تحت جسے 1876 کو ترمیم کیا گیاتھا کا پابند تھا کہ بلوچستان پر کسی بیرونی طاقت کے حملہ آور ہونے کی صورت میں وہ بلوچستان کی آزادی اور خودمختیاری کا دفاع کریں گے لیکن برطانیہ 27 مارچ 1948 کو بلوچستان پر پاکستان کے حملہ اور بلوچستان پر قبضہ کے خلاف بلوچستان کا دفاع کرنے میں ناکام رہا
بلوچ بحثیت قوم اس قبضے کے خلاف ہمیشہ مزاحمت مختلف صورتوں میں مزاحمت کرتا آرہا ہے جس کے نیتجے میں پاکستان بلوچستان میں بلوچ قوم کی نسل کشی کر رہا ہے ہزاروں بلوچوں کو جبری گمشدگی کا شکار کر نے کے علاوہ مارو اور پھینکو جیسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اس کے علاوہ بلوچ قومی وسائل کو بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رپا ہے
فری بلوچستان موومنٹ نے برطانیہ کے وزیراعظم کے گھر کے سامنےمظاہرے میں برطانوی عام کو 1876 کی برطانیہ بلوچستان دفاعی معاہدے کے حوالے پمفلٹ تقسیم کیے اور برطانوی عوام پر زور دیا کہ وہ بلوچستان کی آزادی کی حمایت میں سامنے آئیں اور اپنے پشیرووں کی غلطیوں کا آزالہ کرکے بلوچستان کی آزادی و خودمخیتاری کو تسلیم کریں مظاہرے میں بڑی تعداد میں برطانیہ میں موجود بلوچ نوجوانوں کے علاوہ انسانی حقوق سے وابستہ اداروں کے کارکنوں نے شرکت کی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز