شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے27مارچ یوم قبضہ بلوچستان حوالے سے دنیا...

فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے27مارچ یوم قبضہ بلوچستان حوالے سے دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے و پروگرام : ہمگام رپورٹ

برلن ۔ ہمگام رپورٹ

(ہمگام نیوز) بلوچ وطن پر پاکستانی جبری قبضہ کے 71 ویں سال کے موقع پر جرمنی،لندن، امریکہ اور آسٹریا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مظاہرے ریلیاں سوشل میڈیا کمپین ہزاروں افراد نے بلوچ قوم سے اظہار یکجہتی کیا ۔

بلوچستان کے آزادی کے لیے متحرک پارٹی فری بلوچستان موومنٹ کی طرف سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 27 مارچ کو بلوچستان پر پاکستانی جبری قبضہ کے دن کی مناسبت سے یوم سیاہ اور احتجاج سمیت آگاہی مہم کے حوالے سے بلوچستان کے علاوہ بیرون ممالک میں آگاہی مہم احتجاجی مظاہرے، ریلیاں نکالے اور سوشل میڈیا کیمپین چلائے گئے ۔
ھمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جرمنی کے درالحکومت برلن کے مصروف ترین جگہ برلن گیٹ میں امریکہ اور فرانس کے سفارت خانوں کے سامنے فری بلوچستان موومنٹ کے آزادی پسند کارکنوں نے ایک زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ سرزمین پر پاکستانی قبضہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا اور اس موقع پر ہزاروں کے حساب سے پبلک میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے، اس مظاہرہ کے دوران برلن کے مختلف اسکولوں اور کالج کے طلباء نے اظہار یکجہتی کے طور پر مظاہرین کے موقف کو سنتے ہوئے پمفلٹ وصول کیا، اور پاکستان کے خلاف نعروں میں بھی حصہ لیا جبکہ مظاہرہ کے دوران ایک پاکستانی وفد نے برلن پولیس سے پاکستان کے خلاف نعروں کا نوٹس لینے کا اپیل کیا جس کو برلن پولیس نے مسترد کیا واضح رہے کہ برلن کے مصروف ترین جگہ برلن گیٹ میں مظاہرین نے امریکہ اور فرانس کے سفارت خانوں کے سامنے ‘پاکستان مردہ باد ‘آزاد بلوچستان زندہ آباد’ پاکستان اسامہ بن لادن ،حافظ سعید مسعود اظہر کا دوست جیسے نعرہ لگے جو پاکستانی کمیونٹی کو سخت گراں گزرے اور پولیس کو رپورٹ کیا گیا کہ یہ انڈیا کے ایجنٹ ہیں، جو پاکستان کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں لیکن برلن پولیس نے کہا یہ مظاہرین جو نعرہ لگا رہے ہیں انہوں نے اس دن کے پروگرام کی شہری حکومت سے اجازت لی ہیں۔ ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں لہذا یہ مظاہرین جو کررہے ہیں جرمن آئین کے مطابق اپنا جمہوری احتجاج کررہے ہیں۔
اسی طرح آج امریکہ میں مظاہرے کے دوران پاکستانی کمیونٹی نے مداخلت کی کوشش کیا لیکن وہ ناکام رہے

بلوچ میڈیا ‘ھمگام’ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لندن میں فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنوں نے ایک زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی قبضہ کے خلاف احتجاج کیا اس مظاہرے میں بلوچ خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پاکستان کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرکے اس کے خلاف نعرہ بازی کیا ۔فری بلوچستان موؤمنٹ کی جانب سے بروز بدھ لندن میں یو کے وزیراعظم کے سرکاری رہائش گاہ کے باہر 27 مارچ یوم سیاہ کے حوالے سے ایک احتجاج کیا گیا.
اور یورپ کے مشہور ترین ساختی ملک آسٹریامیں بھی مظاہرہ کیا گیا ,
27 مارچ کی مناسبت سے بلوچستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے اور پروگرام ہوئے ہیں ھمگام نماہندے کو موصول ہونے والے رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا میں بی ایس ایم اے ،بی ایس او ،بی این ایم، ایف بی ایم کی طرف سے ایک مہم چلایا گیا جس میں بلوچ قومی جدوجہد آزادی کے لاکھوں ہمدردوں نے حصہ لیا ۔
واضح رہے کہ بلوچ قومی جدوجہد آزادی کے لیئے آزادی پسند پارٹی فری بلوچستان موومنٹ نے بیک وقت یورپ سے جرمنی، لندن ،امریکہ،افغانستان سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں 27 مارچ کے حوالے سے بڑے اور منظم احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی قبضہ کو مسترد کر دیا اور بلوچ قومی جدوجہد آزادی کے حصول کے لیے دنیا بھر میں آگاہی مہم کو وسعت دے دیا۔
بلوچستان کے علاقے تمپ میں فری بلوچستان موومنٹ کی طرف سے ایک پروگرام کا انعقادکیا گیا جس میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج 27 مارچ کو بلوچ عوام بلوچستان پر پاکستانی قبضہ کو مسترد کرتے ہوئے بلوچ ‘قومی آزادی’ کے لیئے جدوجہد میں اپنے سفر کو جاری رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز