یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ 28 مئی کو چاغی بلوچستان میں پاکستانی ایٹمی دھماکوں...

فری بلوچستان موومنٹ 28 مئی کو چاغی بلوچستان میں پاکستانی ایٹمی دھماکوں کے خلاف برطانیہ اور جرمنی میں احتجاج کرے گی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے بروز ہفتہ 28 مئی کو جرمنی اور برطانیہ میں بلوچستان کے چاغی کے علاقے راسکوہ میں 28 مئی 1998 میں کیئے گئے پاکستانی ایٹمی تجربات اور اس سے پیدا ہونے والے تابکاری کے علاقے پر اثرات کے خلاف احتجاج کریگی .

پاکستان نے بلوچستان کومارچ 1948 کو بزور طاقت اس وقت قبضہ کیا ہے جب بلوچستان کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے پاکستان کی بلوچستان کو پاکستان کے ساتھ الحاق کی دعوت مسترد کردیا تھا ـ
اس دن سے لے کر آج تک پاکستانی فوج بلوچستان میں مخلتف جرائم جس میں بلوچ نسل کشی، انسانی حقوق کی پامالی، جبری گمشدگیوں، بمبارمنٹ،، قتل و غارتگر اور لوٹ کھسوٹ شامل ہیں کے مرتکب ہورہی ہے اس کے علاوہ بلوچستان میں پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی تجربات اور ایٹمی فضلے کی ڈمپنگ بلوچستان کے ماحولیات, حیوانات اور نباتات کو تباہ کرنے کی کھلے عام کوشش ہیں بلوچستان کے علاقے چاغی اور گردنواح ان ایٹمی تابکاریوں سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں اور وہاں پر بچے مخلتف اقسام کے جسمانی نقائص کے ساتھ پیدا ہورہے ہیں اور علاقے میں لوگوں میں جلدی امراض جس میں مخلتف قسم کے کینسر شامل ہیں عام ہیں ـ اس کے علاوہ چاغی سمیت کئی گردونواح کے کئی علاقوں قحط سالی پڑی ہے ـ

فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ اور جرمنی برانچیں اس سلسلے میں 28 مئی کو دنیا کی توجہ بلوچستان میں پاکستانی ایٹمی دھماکوں اور ان سے پیدا ہونے والے تابکاری کے اثرات کے علاوہ بلوچستان پر پاکستانی قبضہ اور انسانی حقوق کی پامیالیوں کی طرف مبذول کرنے کے لیے احتجاج کریگی ـ
برطانیہ میں احتجاج 10 ڈاوننگ سٹریٹ میں بروز ہفتہ , 28 مئی کو دوپہر 2 بچے سے شام 4 بجے تک جبکہ جرمنی میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پوسٹڈم میں ہوگی ـ

فری بلوچستان موومنٹ تمام بلوچ اور انسانی حقوق کے اداروں کے کارکنوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ ان احتجاجوں میں شامل ہوکر پاکستانی کی بلوچستان پر جارحیت ، قبضے اور ایٹمی دھماکوں اور نتیجے میں پیدا ہونے والے تابکاری اور ان کے بلوچستان کے عوام پر اثرات کے خلاف دنیا کو آگاہ کریں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز