پنجشنبه, اپریل 10, 2025
Homeخبریںفلسطینی گوریلا تنظیم پاپولر فرنٹ کے بانی دمشق میں وفات پا گئے

فلسطینی گوریلا تنظیم پاپولر فرنٹ کے بانی دمشق میں وفات پا گئے

دمشق(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فلسطینی گوریلا تنظیم پاپولر فرنٹ کے بانی احمد جبریل 83 سال کی عمر میں دمشق میں وفات پا گئے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی گوریلا تنظیم پاپولر فرنٹ کے بانی احمد جبریل نے 53 سال قبل اسرائیل کے خلاف گوریلا جدوجہد کے لیے پاپولر فرنٹ برائے آزادیِ فلسطین جنرل کمان (پی ایف ایل پی جی سی) کے نام سے تنظیم قائم کی تھی۔

اس تنظیم نے 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں اسرائیل کے خلاف مزاحمتی جنگ میں دوسرے گوریلا گروپوں کے ساتھ مل کر اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاپولر فرنٹ نے شام میں سنہ 2011 سے جاری خانہ جنگی کے دوران میں صدر بشارالاسد کی حکومت کی کھل کر حمایت کی ہے۔ امریکا نے پی ایف ایل پی جی سی کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا تھا۔

اس تنظیم نے اپنے رہنما کی وفات پر ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی فلسطین اور پاپولرمحاذ کی خدمت کے لیے وقف کررکھی تھی اور وہ تادم مرگ اس مشن پر ڈٹے رہے تھے۔

احمد جبریل نے فلسطینی قوم پرست رہ نما جارج حباش کی سرکردگی میں قائم پاپولر فرنٹ برائے آزادیِ فلسطین (پی ایف ایل پی)سے علیحدگی کے بعد 1968 میں پی ایف ایل پی جی سی کے نام سے اپنے دھڑے کی بنیاد رکھی تھی۔ اس گوریلا تنظیم نے اپنے قیام کے ابتدائی برسوں کے دوران میں مشرق اوسط اور یورپ میں دسیوں حملے کیے تھے، مسافر طیاروں میں بم دھماکے کیے تھے اور طیاروں کو ہائی جیک کرنے کے بعد بموں سے اڑایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز