فلسطین(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے غزہ میں پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحیی السنوار نے کہا ہے کہ مئی کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری میں جماعت کے 90 کارکن ہلاک اور 3 فیصد سرنگیں تباہ ہوئی ہیں۔
یحیی السنوار نے ایک خطاب میں اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کو حملوں کا نشانہ بنانے کی ایک بار پھر دھمکی دی۔ان کا کہنا تھا کہ حماس نے تل ابیب کو نشانہ بنانے کا سمندر میں کامیاب تجربہ کیا تھا مگر اس تجربے پرعملی کارروائی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب مصر فلسطینیوں اور اسرائیلی فریقین کے مابین قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کرانے اور معاہدے کے معاشی و سیاسی پہلوؤں پرکام کررہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مروان برغوثی کو ابتدائی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ اسرائیل کو اس بارے میں تحفظات ہیں۔