شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeانٹرنشنلفلسطین: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے میں دو فلسطینی جاں...

فلسطین: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے میں دو فلسطینی جاں بحق

غزہ (ہمگام نیوز )فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اتوار کی صبح مغربی کنارے میں ایک چھاپے میں دو فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے مقبوضہ علاقے میں “انسداد دہشت گردی” کی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

فلسطینی وزارت نے بتایا کہ طولکرمم قصبے میں دونوں فلسطینی اسرائیلی گولیاں سر پر لگنے سے ہلاک ہو گئے”۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ قصبے کے قریب نور شمس پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران ایک فوجی “گولیوں کے ٹکڑوں سے معمولی زخمی” ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز