منیلا (ہمگام نیوز) فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 148 ہو گئی ہے۔
منیلا سے خبر ایجنسی کے مطابق زمینی تودوں اور سیلابوں سے تباہ حال علاقوں میں کئی افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، اب بھی متعدد لوگ لاپتہ ہیں۔
کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں نے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پرمجبور کیا ہے۔ وسطی صوبے لیئٹی میں زمینی تودوں نے کسانوں اور ماہی گیروں کے پورے پورے علاقے تباہ کر دیے ہیں۔
متاثرہ ساحلی پٹیوں پر بھی تلاش کا کام جاری ہے جہاں کئی لوگ سمندری لہروں میں بہہ گئے ہیں۔ قدرے اونچائی والے علاقوں میں خراب موسم اور بھاری کیچڑ کی وجہ سے امدادی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق یہ صورت حال کئی روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔