جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںفنوج شہر میں پولیس کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان گرفتار

فنوج شہر میں پولیس کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان گرفتار

فنوج شہر میں پولیس کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان گرفتار

فنوج ( ہمگام نیوز) بلوچستان کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے ویڈیو بنانے پر ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی پولیس نے گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر فنوج سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری محمد قاضی کو بلوچستان کی تقسیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنانے پر ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ایران کے اسلامی مشاورتی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں سیاسی نمائندہ “حبیب اللہ دھمردہ” نے ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کی تقسیم کا اعلان کیا تھا اس اعلان کے بعد بلوچ عوام میں کافی تشویش پائ گئ

اس سلسلے میں بلوچ سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا پر سرگرم سیاسی و سماجی کارکنوں نے اپنے انداز میں احتجاج کرنے لگے

فنوج کے پولیس افسر احمد گرجی تبار نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے بلوچ میڈیائی کارکن محمد قاضی نے گستاخی، طنز، بھڑکانے جیسے افواہوں پر مبنی ویڈیو بنا کر عوام کو گمراہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز