چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںفوج پاکستان کے اندر فوجی اہداف کی نشاندہی یعقینی بنائے،مودی کی طرف...

فوج پاکستان کے اندر فوجی اہداف کی نشاندہی یعقینی بنائے،مودی کی طرف سے اختیارات دینے کی یعقین دہانی

نیودہلی (ہمگام نیوزڈیسک) ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف جنگ کی تیاری کے حوالے سے وزارت دفاع کے اجلاس میں شرکت کی۔جس میں مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوئل بھی موجود تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں کابینہ کی سیکورٹی کمیٹی نے پاکستان سے متعلق مستقبل کی حکمت عملی پر بات کی۔اس موقع پر اجیت ڈوئل نے وزیراعظم نریندر مودی کو بریفنگ میں بتایا کہ تینوں فورسز پاکستان کے خلاف کسی بھی کاروائی کے لیے تیار ہیں اور صرف سیاسی منظوری کی منتظر ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے تینوں فورسز کو مکمل اختیارات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اس بات کو یقینی بنائیں کہ کاروائی کا نشانہ فوجی اہداف ہو۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔

نمبر 1″ خاص اہداف پر حملے کئے جائیں گے۔نمبر 2 غیر فوجی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔نمبر 3 نہ صرف مقبوضہ کمشیر بلکہ پاکستان کے اندر اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

نمبر،4 حملے کے ردِعمل میں نہیں بلکہ پہل کرتے ہوئے کیے جائیں گے۔ جب کہ روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کیساتھ جنگ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اور مودی کے قریبی ساتھی اجیت ڈوئل نے پاکستان پر باقاعدہ حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اور مودی کے قریبی ساتھی اجیت ڈوئل نے ناصرف دھمکی دی ہے، بلکہ پاکستان پر بھارتی فضائیہ، بھارتی بحریہ اور بحری فوج کے ذریعے حملہ کرنے کیلئے بھارتی وزیراعظم مودی کی اجازت بھی طلب کی ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران لائن آف کنٹرول پر پاکی فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن اف کنٹرول کے دوسری پار مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران پاکستان کے 3 فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز