پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریں فورسز ایک منصوبہ بندی کے تحت بلوچ قوم کی نسل کشی...

فورسز ایک منصوبہ بندی کے تحت بلوچ قوم کی نسل کشی کر رہے. بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان حمدان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ریاستی فورسز نے مشکے کے علاقے گورجگ میں بی ایس او آزاد نے کارکن شاہنواز بلوچ کی شادی کی تقریب سے شاہنواز سمیت آفتاب بلوچ، عجاز بلوچ، باسط بلوچ، شاید بلوچ، محبوب بلوچ اور علی نواز بلوچ کو اغوا ء کر لیا تھا اور اغواء بعد شاہنواز بلوچ اور باسط بلوچ سمیت دو بھائیوں عجاز اور آفتاب کو شدید تشدد کے بعد شہید کر کے نعشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کردی گئی تھی جبکہ دشت سے بلوچ ری پبلکن پارٹی تربت زون کے سابقہ صدر شعیب لعل کی بھی تشدد زدہ نعش تربت کے علاقے ڈنّک سے برآمد ہوئی تھی جسے ریاستی فورسز نے 18 اپریل کو تربت میں رات کو دو بجے انکے اگھر سے اغوا ء کیا تھا جسے شدید تشدد کے بعد شہید کیا گیا. دشت، پنودی اور زریں بگ سمیت مشکے میں ریاستی فورسز نے زمینی و فضائی کارروائیوں کے دوران متعدد گھروں کو نشانہ بناکر منہدم کر دیا اور گھروں میں چھاپے کے دوران لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھروں سے قیمتی اشیاء بھی لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے. حمدان بلوچ نے کہا کہ ریاستی خفیہ ادارے اور فورسز ایک منصوبہ بندی کے تحت گزشتہ کئی سالوں سے بلوچ قوم کی نسل کشی کر رہے جس میں اب شدت لاکر باقاعدہ طور پر اسے قانونی رنگ دیا جا رہا ہے، بے گناء لوگوں کو انکے گھروں سے اغواء کرکے شدید تشدد کے بعد انہیں شہید کر کے انکی نعشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کردی جاتی ہیں جسے بعد میں مقابلے کا نام دیا جاتا ہے، جعلی جھڑپوں کا نام دیکر ریاستی خفیہ ادارے انسانی حقوق کے تنظیموں کودھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں. حمدان بلوچ نے مزید کہا کہ گوادر تا کاشغر روٹ کو مکمل کرنے کے لیے ریاستی فورسز درندگی پر اتر آئے ہیں چینی استحصالی منصوبوں کی کامیابی کے لیے بلوچستان میں ریاستی جارحیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑتھی جارہی ہے جس پر اقوامِ عالم کی خاموشی ہزاروں سوالات جنم دے رہی ہے. بی آر ایس او کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے مزید کہا کہ چین بلوچستان میں سرمایہ کاری کر کے پورے خطے کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے.جبکہ چین سمیت کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بلوچ قوم کی سرزمین پر انکی مرضی و منشاء کے بغیر سرمایہ کاری کریں، ایسے تمام منصوبوں کا مقصد پاکستان کو بلوچ قوم کی نسل کشی میں مدد فراہم کرنا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز