حب چوکی( ہمگام نیوز ) قابض پاکستانی فورسز نے حب چوکی سے حاجی حسین ولد نور محمد کو اغوا کرلیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز نے 80 سالہ حاجی حسین ولد نور محمد کو حب چوکی سے حراست میں لے کر لاپتہ کر لیا.
حاجی حسین اپنے خاندان والوں کے ہمراہ کراچی سے گوادر جار رہا تھا کہ حب چوکی کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز نے بس روک کر حاجی حسین کو جبری طور پر حراست میں لے کر اغوا کرلیا.
زرائع کے مطابق حاجی حسین دشت کے علاقے جان محمد بازار کا رہائشی ہے.
واضح رہے حاجی حسین شہید غنی کے ولد ہیں.