چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںفورسز کا سرمچاروں کی شہادت کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے، بی...

فورسز کا سرمچاروں کی شہادت کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے، بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ فورسز نے سوئی کے مختلف علاقوں رستم دربار اور درینجن نالہ میں عام آبادیوں پر آپریشن کا آغاز کیا اطلاع ملتے ہی ہمارے سرمچاروں نے رستم دربار کے مقام پر فورسز کے کانوائے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا کافی دیر تک جھڑپ جاری رہی حملے میں فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے اور فورسز کی گاڑی بھی مکمل طورپر تباہ ہوئی ترجمان نے کہا کہ فورسز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ دو روز کے دوران رستم دربار میں 6 سرمچار اور پیرکوہ میں 7 سرمچاروں کو شہید کیا گیا یہ سراسرجھوٹ پر مبنی ہے فورسزبے گناہ بلوچوں کو شہید کرکے سرمچار ظاہر کررہی ہیں ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز