سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںفورسز کی تشدد سے ایک شخص جانبحق

فورسز کی تشدد سے ایک شخص جانبحق

مشکے( ہمگام نیوز ) فورسز کی تشدد سے ایک لاپتہ شخص جانبحق ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق 20 دن قبل مشکے کے علاقے گزی میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور لاپتہ ہونے والا حمل ولد مراد فورسز کی تشدد سے جانبحق ہو گیا.

زرائع کے مطابق حمل ولد مراد منند گزی، مشکے کا رہائشی تھا

مقتول کے لواحقین نے حمل کے جانبحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گزشتہ شب حمل کی لاش کو گھر والوں کو دیکھانے کے بعد فورسز نے لاش کو مشکے کے علاقے اوگار لے جا کر دفنا دیا.

حمل کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حمل کی شادی کے دس دن بعد فورسز نے انہیں گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کر لیا تھا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز