Homeخبریںفیس بک کا نیا لائک بٹن اب دنیا بھر میں متعارف

فیس بک کا نیا لائک بٹن اب دنیا بھر میں متعارف

واشنگٹن(ہمگام نیوز) بہت جلد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر آپ جو پوسٹ، تصویر یا ویڈیو وغیرہ لائک کریں گے اس کا انداز بالکل مختلف ہوگا۔

جی ہاں فیس بک نے اپنے لائک بٹن کے متبادل فیچر ‘ ری ایکشنز’ کو دنیا بھر میں متعارف کرانا شروع کردیا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں فیس بک نے لائک بٹن کے متبادل کے طور پر اس فیچر کو متعارف کرایا تھا جس میں 6 ایموجیز جیسے غصہ، اداسی، خوشی ، محبت اور روایتی لائک کے انگوٹھے سمیت دیگر کے ذریعے مختلف جذبات کا اظہار کیا جاسکتا ہے۔

اس کی سب سے پہلی آزمائن اسپین اور آئرلینڈ میں ہوئی جس کے بعد اسے چلی، فلپائن، پرتگال اور کولمبیا میں بھی آزمایا گیا اور اب یہ آئندہ چند ہفتوں میں دنیا بھر میں متعارف کرادیا جائے گا۔

فیس بک نے ان ایموجیز کا انتخاب خوب سوچ سمجھ کر مخصوص جذبات کے اظہار کے لیے کیا ہے۔

فیس بک کے مطابق اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین مخصوص حالات میں درست انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔

جب یہ فیچر آپ کے پاس دستیاب ہوگا تو موبائل پر کسی پوسٹ کے اختتام پر دیر تک پریس کرنے یا ڈیسک ٹاپ پر ماﺅس کو کلک کرنے سے چھ ایموجیز کا پینل سامنے آجائے گا۔

یعنی لائک کا بٹن تو اب بھی ہوگا مگر صرف انگوٹھے کی بجائے صارفین اب ہنسی، غصے اور دیگر جذبات کا اظہار بھی کسی پوسٹ پر کرسکیں گے۔

فیس بک کے چیف پراڈکٹ منیجر کرس کوز کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم جلد بازی میں اسے دنیا بھر میں متعارف نہیں کرا رہی بلکہ اسے احتیاط کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

اگرچہ فیس بک کے صارفین کی طویل عرصے سے ایک ڈس لائک بٹن کی خواہش ہے تاہم فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے خیال میں اس طرح کا آپشن بہت زیادہ منفی ثابت ہوسکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس کی جگہ ری ایکشنز کی شکل میں لائک کا متبادل متعارف کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز