جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںفیس بک کمپنی کا ممتاز صحافیوں اور لکھاریوں کو 50 لاکھ ڈالر...

فیس بک کمپنی کا ممتاز صحافیوں اور لکھاریوں کو 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

 

کیلی فورنیا(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ منفرد رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو 50 لاکھ ڈالر دینے جا رہا ہے۔

ایک عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک اپنے نئے اشاعتی پلیٹ فارم کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانے کے خواہش مند صحافیوں اور لکھاریوں کے ساتھ معاہدے کرے گا۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے صحافیوں سے معاہدے کیے جائیں گے جو کسی معتوب کمیونٹی کے لیے آواز اُٹھانے والے واحد شخص ہوتے ہیں یا ایسی خبریں کسی بھی وجہ سے اسٹریم میڈیا کا حصہ نہیں بن پاتی ہیں۔

فی الحال اس پیشکش کے لیے فیس بک نے صرف امریکا کے فری لانس صحافیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواستوں کا جائزہ مشترکہ طور انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس اور نیشنل ایسوسی ایشن آف ہسپانک لیں گے جس کے بعد منتخب صحافیوں کو بزنس شروع کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیس بک کے اس اشاعتی پلیٹ فارم کا اعلان پچھلے ماہ کیا گیا تھا جو فیس بک پیجز کے ساتھ جڑا ہوگا جس میں صحافیوں کے لیے فری سیلف پبلشنگ ٹول بھی ہو گا جس کے ذریعے صحافی نیوز لیٹرز بھی بھیج سکیں گے یا پھر اسے اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز