Homeاسپورٹسفیفا ورلڈ کپ، پرتگال کو مراکش کے ہاتھوں، انگلینڈ کو فرانس کو...

فیفا ورلڈ کپ، پرتگال کو مراکش کے ہاتھوں، انگلینڈ کو فرانس کو شکست ، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئے 

فیفا ورلڈ کپ، پرتگال کو مراکش کے ہاتھوں، انگلینڈ کو فرانس کو شکست ، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دوحا: (ویب ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے دی۔

قطر میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کے یوسف النصیری نے 42 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

پہلا ہاف 0-1 پر ختم ہوا، دوسرے ہاف میں بھی کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے مراکش کیخلاف گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم انہیں کامیابی نہ ملی۔

یاد رہے کہ پرتگال نے آخری بار ورلڈکپ 1966 کا سیمی فائنل کھیلا تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو کیرئر کا آخری ورلڈکپ کو یادگار نہ بنا سکے، مراکش سے ہار کر ورلڈکپ سے باہر ہونے پر آبدیدہ ہوگئے فٹبال کے سپر اسٹار روتے ہوئے دکھائی دیئے ۔

جبکہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے چوتھے کواٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

قطر کے البیت سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں فرانسیسی ٹیم نے انگلش ٹیم کو 1-2 سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے آئوٹ کلاس کیا، انگلش کپتان نے پنالٹی کک پر گول کا موقع ضائع کیا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے۔

فرانس کی جانب سے کھیل کے 17 ویں منٹ میں اوریلین نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ انگلش کپتان ہیری کینن نے کھیل کے 54 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کر کے مقابلہ برابرکیا۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑی اولیویئر گِیروڈ نے کھیل کے 78 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

Exit mobile version