اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںقائداظم یونیورسٹی میں بلوچ طلبا کا احتجاج 27 ویں روز بھی...

قائداظم یونیورسٹی میں بلوچ طلبا کا احتجاج 27 ویں روز بھی جاری

اسلام آباد (ہمگام نیوز)قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے بے دخل کیے گئے بلوچ طلباء کی بحالی کے لیے بلوچ طلبا کا احتجاج 27 ویں روز بھی جاری ۔
آج بلوچ اور پختون طلباء کا احتجاج ریلی سپر مارکیٹ سے شروع ہوکر نشنل پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا احتجاجی ریلی میں سینکڑوں طلبا شریک تھے جنہوں نے وی سی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرہ لگائے اور مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بنیرز اٹھا رکھے تھے جن پر بلوچ طلبا کی بحالی زندان نہیں علم چاہئے اور دیگر نعرہ درج تھے ۔
بلوچ کونسل کے مطابق جب تک یونیورسٹی سے بے دخل کیے گئے بلوچ طلبا کو بحال نہیں کیا جاتا ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونیورسٹی سے بے دخل کیے گئے بلوچ طلبا اور گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کی بلوچ پشتون طلبا پر طاقت کی بے دریغ استعمال اور گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان سمیت سندھ پنچاب کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم بلوچ طلبا سراپا احتجاج ہیں اور بے دخل کیے گئے بلوچ طلبا کو واپس جامعہ میں لینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز