میناب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی اینٹلیجنس ایجنسی نے ایک بلوچ خاتون کو میناب شہر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میناب سے قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے سیدہ زینب موسوی نامی ایک بلوچ خاتون کو اپنے کسی رشتہ دار کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا ـ
مزید اطلاع کے مطابق سیدہ زینب موسوی نے ایرانی آرمی کے ہاتھوں اپنے رشتہ دار کے قتل خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس سے زینب کو اس اقدام اٹھانے پر قابض ایرانی خفیہ ادارے نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ـ
واضح رہے کہ جمعہ 11 مارچ کو ایرانی ریلیف یونٹ کے فورسز نے ایک بلوچ تیلکش کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا تھا ـ