دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی خفیہ ایجنسی کا بلوچستان سے چھ مسلح افراد کو گرفتار...

قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کا بلوچستان سے چھ مسلح افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے مغربی بلوچستان میں چھ مسلح افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے مزید کہا کہ مسلح افراد بلوچستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کرنے والے متعدد غیر ملکی شہریوں کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی انٹیلی جنس نے ان افراد کی گرفتاری کے وقت اور شناخت کا اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی ملٹری فورسز ہمیشہ بلوچ شہریوں کو راہوں اور شہروں سے گرفتار کرکے ان کو مسلح افراد بتا کر ان پر مقدمات درج کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز