پہرہ ( ھمگــام) گزشتہ دن 8 اکتوبر کو قابض ایرانی پولیس فورس کی فائرنگ سے مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ سے تین بلوچ نوجوان جابحق ہوگئے ـ
مقامی ذرائع کے مطابق ان تینوں بلوچ نوجوانوں کے بارے میں ایرانی میڈیا متضاد خبریں پھیلا رہی ہے۔ قابض ایرانی میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان نوجوانوں پر یہ الزام عائد کررہے ہیں کہ تنینوں نوجوان چور تھے ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث تھے۔ لیکن مقامی ذرائع نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر کہا کہ اگر تینوں ملزم تھے تو پولیس فورس نے براہ راست کیوں فایئرنگ کرنے کی بجائے انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا ـ
مقامی ذرائع کے مباطق کےیہ تینوں نوعمر نوجوانوں کوئ بھی غلط کام نہیں کیا تھا بلکہ انکی تعلیم اور تفریح کا دور تھا جب کہ انہوں نے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر محنت مزدوری کرتے تھےـ


