چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںقابض ایرانی دہشتگرد فورسز کی فائرنگ سے 11سالہ بچہ سمیت3بلوچ جانبحق

قابض ایرانی دہشتگرد فورسز کی فائرنگ سے 11سالہ بچہ سمیت3بلوچ جانبحق

ڈلگان ( ھمگام نیوز) سرگرم انسانی حقوق کی گروپ ” کمپین فعالین بلوچ ” کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان کے ایک گاؤں ڈلگان میں ایرانی قابض دہشتگرد فورسز کی فائرنگ سے تین بلوچ سمیت ایک 11 سالہ بچہ جانبحق ـ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی پولیس کی فائرنگ سے 11 سالہ علی رضا بامری بلوچ، امید بامری بلوچ فرزند لعل بخش اور رحمان بامری بلوچ فرزند ایوب بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تینوں ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے جو کہیں جا رہے تھے جسے راستے میں چلتی راہ میں دہشتگرد پولیس بلا روکے ان پر اچانک فائر کھول دیا جس کے نتیجہ میں تینوں موقع پر ہی جانبحق ہو گئے اور تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اسی خاندان کے تین بچوں کو اسی طرح درندہ صفت پولیس فورسز نے چلتے گاڑی میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا جس میں ایک بچی حسنا بامری بلوچ سمیت، سمیت حمزہ بامری اور یعقوب بامری بھی شامل تھا ـ دریں اثنا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی طرح ایران کی درندہ صفت، پولیس، پاسداران انقلاب اور ایرانی کے سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے تقریباً 100 سے زیادہ بلوچ جوان، بوڑھے، بچے اور مرد و خواتین جانبحق ہوگئے ہیں تاہم یہ سلسلہ ہنوز اسلیئے جاری ہیں ۔کیونکہ وہاں بین الاقوامی کی میڈیا کی رسائی نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز