یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی س فورسز کے ہاتھوں بوکان کے ایک گاؤں سے 16...

قابض ایرانی س فورسز کے ہاتھوں بوکان کے ایک گاؤں سے 16 شہریوں کا اغوا

سنندج ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے ہفتہ 29 اکتوبر، 2022 کو ایرانی کردستان کے شہر بوکان کے گاؤں “اوچ تپہ” (وش تپہ) پر قابض ایرانی آرمی کے حملے کے بعد اس گاؤں میں 16 شہری جن میں ایک 12 سالہ بچی بھی شامل ہے کو آرمی نے اغوا کر لیا ہے ـ

 

16 شہریوں کی شناخت جنہیں سیکورٹی فورسز نے اغوا کیا تھا اور انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ نے جن کی شناخت کی تصدیق کی گئی ہے درج ذیل ہیں

 

هیمن امین‌نژاد، هیمن لطف‌اللهی، هیوا لطف‌الهی، ارسلان عزیزی، هانیه عزیزی (12 ساله بچی)، محمد اسدی، شورش رحیم‌زاده، مصطفی رحیم‌زاده، یادگار علیزاده، فرهاد آبدار، شاهین سلیمانی، اردلان رحیم‌زاده، ارسلان رحیم‌زاده، سیوان رحیم‌زاده، زانیار علیزاده اور زانیار حمزه قریش شامل ہیں ـ

 

کردستان میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ محمد اسدی، شورش رحیم زادہ اور مصطفی رحیم زادہ میں سے ہر ایک کو جنگی ہتھیاروں کے ساتھ حراست میں لیتے ہوئے آئی آر جی سی فورسز نے زخمی کر دیا ہے۔

اطلاع موصول ہونے کے تک ان 16 شہریوں کی قسمت کے بارے میں کوئی تفصیلی معلومات نہیں ہیں اور ان کے اہل خانہ کی سرکار کو انکی رہائی کی اپیلیں ناکام رہی ہیں ۔

 

واضح رہے کہ گرفتار افراد کی تعداد 16 سے زائد ہے تاہم ہینگاؤ کے لیے اب تک 16 افراد کی شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز