چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںقابض ایرانی فورسز کی تشدد سے کرد لڑکی ژینا امینی زخموں کی...

قابض ایرانی فورسز کی تشدد سے کرد لڑکی ژینا امینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

تہران ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کی ایک کرد لڑکی 22 سالہ ژینا امینی جسے منگل 13 ستمبر 2022 کی شام کو تہران گائیڈنس پٹرول کے پمپ کے قریب قابض ایرانی فورسز نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ژینا امینی کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو سے گفتگو کے دوران ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

ہینگاؤ نے کل اطلاع دی کہ ژینا امینی کو تہران می ایک گشتی فورسز کی ٹیم کے اہلکاروں نے لاٹھی سے مار مار کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ کوما میں چلی گئیں ہیں ۔ تاہم آج بروز جمعہ وہ کوما کی حالت میں چل بسے۔

امینی خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ “ایرانی سیکورٹی اداروں نے امینی خاندان کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہیں تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز