Homeخبریںقابض ایرانی فورسز کی طرف سے غیر متوقع کارروائی میں ایک بلوچ...

قابض ایرانی فورسز کی طرف سے غیر متوقع کارروائی میں ایک بلوچ شہری شہید

زاہدان ( ہمگام نیوز )مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے
میں ایرانشہر میں قابض ایرانی فورسز نے ایک گاڑی کو گہری کھائی میں پھینک دیا جس سے ایک بلوچ موقع پر شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا

ہمگام نمائندہ کے مطابق گزشتہ شب الزوادہ گارڈن میں قابض ایرانی فورسز نے ایک گاڑی کا پیچھا کر رہے تھےجس سے ڈرائیور خود کو بچانے کی چکر میں ہاتھ پاؤں مار رہا تھا کہ فورسز کی گاڑی نے اس گاڑی کو دھکیل کر گہری کھائی میں پھینک دیا جس سے رحمت اللہ ولد حبیب اللہ دشتی شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا تاہم زخمی شخص کا شناخت نہ ہوسکا جبکہ آس پاس کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی کو اٹھا کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ـ

یاد رہے کہ گزشتہ چار پانچ سالوں سے قابض ایرانی فوسز اسی طرح بلا وجہ بلوچوں کی نسل کشی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں بیسیوں بلوچ شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ـ

دریں ثنا ء گزشتہ شب زاھدان کے کہ مرکزی جیل میں ایک قیدی کو بیماری کی وجہ سے طبعی سہولیات فراہم نہ کرنے پر جس کی موت واقع ہوگئی ہے بلوچ کمپین فعالین کارکنوں کی رپورٹ کے مطابق اس سال میں یہ چھٹا شخص ہے جو مختلف بیماریوں میں شکار ہو کر میڈیکل سہولیات فراہم نہ کرنے پر ان کہ موت واقع ہو گئی ہے تاہم جانبحق شخص کا نام ابھی تک معلوم نہ ہوسکا ۔

Exit mobile version