چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںقابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہید اور دو زخمی

قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہید اور دو زخمی

خاش ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے علاقے خاش اور اور ایراشہر کے درمیانی راستے سے جاتے ہوئے تین بلوچوں پر اچانک حملہ ہوا ، جس کے نتیجے میں محمد سہرابزہی ولد عید محمد موقع پر جانبحق ہوئے جبکہ ان کے گاڑی میں سوار دیگر دو افراد حامد بلوچ اور امید بلوچ شدید زخمی ہوگئے، جو محمد سہرابزہی کے چچا زاد بھائی بتائے جاتے ہیں۔

زرائع کے مطابق تینوں اپنی گاڑی میں سوار ہو کر کہیں جا رہے تھے کہ خاش کے کسی غیر آباد علاقے میں پہلے سے گھات لگائے ہوئے قابض ایرنی فوسز نے اچانک ان پر فائر کھول دی، فائرنگ کی زد میں آکر محمد سہرابزہی موقع پر جانبحق ہوئے جبکہ ان کے دو چچازاد بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

علاقائی زرائع کے مطابق محمد سہرابزہی گاڑی چلا رہا تھا جبکہ ان کے رشتے دار پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ گاڑی کی تلاشی لینے کے بعد معلوم ہوا کہ گاڑی میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی جس سے فورسز بہانا بنا کر ان پر حملہ کر دے ـ

مغربی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچوں کے حقوق پر کام کرنے والے تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز کی جارحیت سے یہاں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج

ہوچکی ہے  بلوچ اب کہیں بھی سفر نہیں کرسکتے ،اگر کوئی اپنے گھروں سے باہر سیر کے لیے نکلے، تو کوئی شک نہیں کہ وہ زندہ سلامت واپس لوٹ آ جائے کیونکہ ان پر راہ سفر میں کہیں بھی کسی وقت قابض ایرانی پولیس اور مرساد فورسز سمیت دیگر ادارے حملہ کر سکتے ہیں ان کے مطابق بلوچ اگر مزید خاموش رہا تو قابض ایران بلوچوں کو اسی طرح ایک ایک کرکے قتل کرتا رہے گا۔

یاد رہے ایک ہی ہفتے میں یہ تیسرا واقع ہے۔ ایرانی بربریت کا شکار ہو کر اب تک چار بلوچ نوجوان شہید اور آٹھ سے زاہد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز