زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ کو صبح تقریباً 5:50 بجے، توحید پبلشنگ مذہبی اسکول گلی کے کونے پر، حمزہ سراوان اسٹریٹ پر، ایرانی پولیس فراجہ سے تعلق رکھنے والا ایک گشتی یونٹ دھماکہ خیز مواد میں پھنس کر تباہ ہوگیا جو کہ اس حملے کی زمہ داری جیش العدل نے قبول کر لی۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں جیش العدل نے کہا ہے کہ اس تنظیم کے ارکان نے حمزہ اسٹریٹ پر ایرانی جابر پولیس کی ایک گشتی یونٹ کی گاڑی پر دھماکا خیز مواد پھینک دیا جس سے گاڑی دھماکے سے تباہ ہوگیا اور اس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں لرز اٹھیں جس سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد بڑی تعداد میں فوجی دستے جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔