سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی بے قابو ہو...

قابض ایرانی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی بے قابو ہو کر پل کے نیچے گر گیا

پہرہ/ایرانشہر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 23 اکتوبر کو قابض ایرانی پولیس کی گشتی ٹیم نے پہرہ/ایرانشہر میں شہر کے داخلی راستے پر ایک گاڑی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر پل کے نیچے جا گرا ـ اطلاع کے مطابق اس گاڑی میں افغان شہری سوار تھے جو کہ ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے ـ

یہ واقعہ پہرہ شہر کی پرانی پولیس روڈ سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

رپورٹ آنے تک اس گاڑی میں سوار افراد کے بارے میں مزید اطلاعات دستیاب نہیں ہے لیکن علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار چند افراد کے جانبحق اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے ـ
واضح رہے کہ ایران کے راستے سے یورپ جانے والے افغانوں کے لیئے یہ راستہ بہت خطرناک ہے کیونکہ ہر سال قابض ایرانی پولیس اور آرمی کے ہاتھوں پناہ کی تلاش میں نکلے ہوئے افغان شہریوں کو نشانہ بنانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز