شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںقابض ایران نے ایک بار پھر مکران کی بجلی بند کر دی

قابض ایران نے ایک بار پھر مکران کی بجلی بند کر دی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے مکران ڈویژن کی بجلی ایک بار پھر قابض ایران کی جانب سے بند کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان جیکی گور ٹرانسمیشن لائن سے 132Kv بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔ مکران کے تینوں اضلاع کیچ، گوادر اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی فراہم نہیں ہو رہی جس سے گرڈ سٹیشن شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

یہاں تک کہ واپڑا حکام کو بھی کوئی خبر نہیں کہ قابض ایران کب مکران کی بجلی دوبارہ بحال کرے گا۔

کیسکو نے قابض ایران کی جانب سے بجلی کی بندش پر مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز