زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز 11 دسمبر بروز ہفتہ کی صبح زاہدان جیل ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی ـ
اس بلوچ قیدی کی شناخت 38 سالہ عیسیٰ ناروہی ولد سلیم ہے جو کہ شادہ شدہ تھی اور چار بچوں والد اور مالکی گاؤں زابل کا رہائشی تھا
کہا جاتا ہے کہ عیسیٰ کو 2017 میں زاہدان میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔
عیسیٰ کی پھانسی بغیر اطلاع کے عمل میں لائی گئی اور سزا پر عمل درآمد سے قبل اس کے اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی نہیں کرائی گئی۔ سزا پر عمل درآمد کرنے کے بعد صرف اس کے گھر والوں کو فون کال کے ذریعے اس کی لاش لینے کی اطلاع دی گئی ـ
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں مختلف شہروں میں قابض ایرانی حکومت کے ہاتھوں مختلف جیلوں میں بلوچ قیدیوں کو پھانسی دینے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔